وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت لیہ کی منظم اور خوبصورت شکل، ضلعی انتظامیہ کی مؤثر کاوشوں کا عملی مظہر۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن “خوبصورت پنجاب” کے تحت ضلع لیہ میں تجاوزات کے خلاف کامیاب آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس آپریشن کے بعد لیہ شہر کی مارکیٹوں میں یکساں رنگ اور یکساں ڈیزائن کے سائن بورڈز آویزاں کیے جا رہے ہیں، جس سے شہر کی مجموعی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اس وژن پر عملدرآمد کے نتیجے میں لیہ کے شہر اور بازار منظم، صاف ستھرے اور دلکش مناظر پیش کر رہے ہیں۔ اس تمام عمل کی ضلعی انتظامیہ لیہ، بالخصوص ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر کی خصوصی نگرانی اور کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔
شہریوں نے شہر کی خوبصورتی اور بہتری کے اس احسن اقدام پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ضلعی انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
