لیہ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہر کی خوبصورتی اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں تحصیل کوٹ سلطان میں ریڑھی بازار کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت خوبصورت انداز میں سجایا گیا ہے، جہاں تمام ریڑھیاں ایک ہی لائن اور ایک ہی طرز پر منظم کی گئی ہیں، جو ایک دلکش اور خوشنما منظر پیش کر رہی ہیں۔ اس اقدام سے نہ صرف علاقے کی مجموعی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے بلکہ شہریوں اور خریداروں کو بھی سہولت میسر آئی ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کو سراہا جا رہا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر کی کاوشوں کو بھی بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
Source:
Muhammad Kamran Thind


