پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق دریائے چناب، راوی اور ستلج میں پانی کے بہاؤ کی صورتحال درج ذیل ہے:
دریائے چناب میں مرالہ ہیڈ ورکس پر پانی کی آمد 100404 کیوسک ہے جو مسلسل بڑھ رہی ہے۔ کھنکی ہیڈ ورکس پر 120887 کیوسک اور قادرآباد ہیڈ ورکس پر 135955 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا جو دونوں مقامات پر مستحکم ہے۔ چنیوٹ پل پر بہاؤ 125157 کیوسک ہے جو کمی کی طرف جا رہا ہے، جبکہ ریواز پل پر سطح آب 520.90 فٹ ریکارڈ کی گئی جو مستحکم ہے۔ تریموں ہیڈ ورکس پر پانی کی مقدار 462729 کیوسک ہے جو کمی کی جانب جا رہی ہے۔
دریائے راوی میں جسر پر پانی کا بہاؤ 53844 کیوسک اور مستحکم ہے۔ راوی سائفن پر 50080 کیوسک اور شاہدرہ پر 49280 کیوسک پانی ہے جو دونوں مقامات پر کمی کی طرف ہے۔ بلوکی ہیڈ ورکس پر پانی کی مقدار 136815 کیوسک ہے جو مستحکم ہے جبکہ سدھنائی ہیڈ ورکس پر 118414 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ہے جو بڑھ رہا ہے۔
دریائے ستلج میں گنیش والا پر پانی کی مقدار 253068 کیوسک ہے، تاہم بند ٹوٹنے کے باعث صورتحال رپورٹ نہیں ہو سکی۔ سلیمانکی ہیڈ ورکس پر 125114 کیوسک، اسلام ہیڈ ورکس پر 84889 کیوسک اور پنجند ہیڈ ورکس پر 115634 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ہے، جن میں پنجند پر بہاؤ بڑھ رہا ہے جبکہ باقی مقامات پر مستحکم ہے۔ مالسی سائفن پر 69551 کیوسک پانی موجود ہے جو مستحکم ہے۔