پشاور: (بیورو رپورٹ) خیبر پختونخوا حکومت نے سیاحت کے فروغ کے لیے نئے منصوبے متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے جن میں ہوٹل انڈسٹری کی ترقی، سڑکوں کی تعمیر اور سیاحتی مقامات پر سہولیات کی فراہمی شامل ہیں۔ وزیرِ سیاحت نے کہا کہ ان منصوبوں سے مقامی معیشت کو فائدہ ہوگا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ سوات، کالام اور کمراٹ کو خصوصی ترقیاتی زونز میں شامل کیا گیا ہے۔