وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق لیہ پولیس خواتین اوربچوں کے تحفظ کےلئے ہمہ وقت الرٹ ہے،تھانہ کوٹ سلطان پولیس نے بروقت کاروائی کرکے کم سن بچی سے نازیبا حرکات اور زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو فوری گرفتار کر لیا،60 سالہ ملزم وسایا نے 7سالہ کمسن بچی عالیہ سے اپنی دوکان میں زیادتی کرنے کی کوشش کی تھی ،تھانہ کوٹ سلطان پولیس نے اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے متاثرہ بچی ک کو تحفظ فراہم کیا اور اس کے والد محمد عمران کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ، ایس ایچ او ہارون رضا کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ،سفاک ملزم کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ، سخت عدالتی کاروائی کے ذریعے ملزم کو نشان عبرت بنایا جائے گا،خواتین اور کمسن بچوں کے تحٖفظ کےلئے لیہ پولیس کی جانب سے بھر پور اقدامات کیے جا رہے ہیں ، رواں سال میں کمسن بچیوں سے زیادتی کے واقعات میں ملوث 32 ملزمان کو گرفتار کرکے چالان عدالت کیا جا چکا ہے