ابوظہبی: پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یو اے ای ٹرائی سیریز کے فائنل میں افغانستان کو 75 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
افغان ٹیم ہدف کے تعاقب میں صرف 66 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پوری ٹیم 15.5 اوورز میں ہی پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی کامیابی میں محمد نواز نمایاں رہے جنہوں نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس دوران انہوں نے ہیٹ ٹرک بھی حاصل کی۔
ابرار احمد اور صوفیان مقیم نے بھی بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
Source:
PCB Webdesk