ابوظبی: ایشیا کپ 2025ء کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بنگلادیش کو 6 وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغا
گروپ بی کے اس اہم میچ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔ بنگلادیش کی جانب سے شمیم حسین 42 اور ذاکر علی 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جنہوں نے مشکل صورتحال میں 86 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ کپتان لٹن داس 28 رنز بنا سکے جبکہ مہدی حسن 9 اور دیگر کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے۔ سری لنکن باؤلرز میں ونندو ہسارنگا نے 2 جبکہ نوان تھوشارا اور دشمانتا چیمیرا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں سری لنکن ٹیم نے ہدف کا تعاقب انتہائی جارحانہ انداز میں کیا اور 15ویں اوور میں محض 4 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز مکمل کرکے میچ اپنے نام کرلیا۔ پاتھم نسانکا نے 50 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ کمل مشرا 46 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے سری لنکن ٹیم کی کامیابی میں بنیادی کردار ادا کیا۔
ادھر شائقین کرکٹ کی نظریں اب کل دبئی میں ہونے والے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے ہائی وولٹیج میچ پر مرکوز ہیں۔ اس میچ کے ٹکٹس کی قیمتیں 13 لاکھ روپے تک پہنچ چکی ہیں، جس سے دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے مقابلے کی غیر معمولی دلچسپی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔