لیہ: مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لیہ شبیر احمد ڈوگر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ کا دورہ کیا۔
انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، ڈاکٹروں اور عملے کی حاضری، اور ادویات کی دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے مریضوں اور لواحقین سے براہ راست ملاقات کرکے فیڈبیک بھی حاصل کیا۔
ایم ایس ڈاکٹر غلام محی الدین نے ہسپتال میں دستیاب سہولیات اور انتظامی معاملات پر بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ مریضوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، تمام ڈاکٹروں اور طبی عملے کو علاج اور دیکھ بھال میں غفلت نہ برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر علاج معالجے کی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو صحت مند معاشرہ فراہم کیا جا سکے۔


