وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مری کے پہلے نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر کا افتتاح کردیا وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی مری آمدپر شانداراستقبال کیاگیا اورکارکنوں نے پھولوں سے گاڑی ڈھانپ دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مری کے پہلے نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر کا افتتاح کردیا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر کا دورہ کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایکو روم، پری کیتھ روم، ایس کے روم،کیتھ لیب کا دورہ کیااورجدید ترین مشین کا معائنہ بھی کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مری میں پہلی جدید ترین کیتھ لیب کے قیام پر اظہار تشکرکیا۔پوسٹ کیتھ لیب میں پروسیجر مکمل کرانے اشتیاق، حنیف، منیر، دلدار خان کی عیادت کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تسلی دی اور صحت یابی کیلئے دعاکی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مریضوں کو پھل اور تحائف پیش کئے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کنسلٹنٹ، ڈاکٹر اور سٹاف سے بات چیت کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ یہ سب مریض میرے اپنے ہیں، ان کا بہت خیال رکھنا۔اب دل کے امراض میں مبتلا کسی فرد کو مری سے باہر نہیں جانا پڑے گا۔اعلان کرنے والے آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں،ہم کام کرنے والے ہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر نواز شریف ہسپتال میں مریضوں کی آمدورفت کیلئے گاڑیاں بھی مختص کی گئیں۔نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر میں 16- مریضوں کی انجیو گرافی ہوچکی ہے۔کارڈیالوجی سنٹر او پی ڈی میں روزانہ 215 سے زائد مریض اور 21 مریض ایڈمٹ ہوتے ہیں۔نواز شریف نے ریڈیالوجی سینٹر میں سی سی یو، ایچ ڈی یو، کارڈیالوجی وارڈ، ریسسی ٹیشن روم اور تین سپیشل وارڈ قائم کیے۔ سامبلی ہسپتال کی پہلی چیف پیٹرن محترمہ فاطمہ جناح تھیں۔