لاہور/لیہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے انتظامی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار نے شرکت کرتے ہوئے ضلع لیہ سے متعلق اہم معاملات اور انتظامی اقدامات پر وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد ملک بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ نے ضلعی سطح پر عوامی مسائل کے فوری حل اور شفاف انتظامی اقدامات پر زور دیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں عوامی فلاح و بہبود اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے گئے۔
Source:
Muhammad Kamran Thind