چنیوٹ :بزمِ خزینہ شعر و ادب کے زیرِ اہتمام کل پنجاب مشاعرہ اور عابد تمیمی ایوارڈ پروگرام چنیوٹ میں منعقد ہوا، جس میں پنجاب بھر سے معروف شعراء، شاعرات، ادبا، صحافیوں اور سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب میں مختلف نامور اہلِ قلم کو ان کی ادبی خدمات اور حسنِ کارکردگی کے اعتراف میں ایوارڈز پیش کیے گئے۔
اس موقع پر صابر جاذب کو ان کی تحقیقی و تنقیدی خدمات بالخصوص رثائی ادب پر تحقیق کے اعتراف میں “عابد تمیمی ادبی سیوک ایوارڈ” سے نوازا گیا۔
بزمِ فروغِ ادب و ثقافت لیہ کے عہدیداران، ڈاکٹر زاہد یسین اکھیاں اور ان کی ٹیم نے صابر جاذب کو اس اعزاز پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور کامیاب و یادگار پروگرام کے انعقاد پر بزم خزینہ شعر و ادب کی انتظامیہ کو نیک تمنائیں اور ڈھیروں دعائیں دیں۔
Source:
News Desk


