لیہ: ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اسی سلسلے میں تھانہ چوبارہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔
کارروائی ایس ایچ او شیخ محمد صادق کی زیرِ نگرانی اے ایس آئی محمد اظہر ہاشمی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کی۔
پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عادی مجرم صدیق کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1010 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ چوبارہ شیخ محمد صادق نے کہا کہ منشیات فروش اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھے گی تاکہ معاشرے کو منشیات کے ناسور سے پاک کیا جا سکے۔
ایس ایچ او نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور منشیات فروشوں کی نشاندہی کریں، پولیس فوری کارروائی عمل میں لائے گی۔


