
محکمہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے مبینہ طور پر رشوت طلب کرنے اور خیبرپختونخوا میں گندم کی غیر قانونی سمگلنگ میں معاونت کے سنگین الزامات پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے گرین انسپیکٹرز رانا عبدالستار، محمود کھوسہ اور عامر رؤوف کو معطل کر دیا ہے۔
معطل افسران کو فوری طور پر لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، جبکہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سرور خان کے خلاف کرپشن کے الزامات پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے گئے ہیں، جبکہ مزید محکمانہ کارروائی کا امکان ہے۔
Source:
Muhammad Kamran Thind

