• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
پیر ، 6 اکتوبر ، 2025
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



فروغِ ادب و ثقافت لیہ کا امان اللہ کاظم کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
اگست 12, 2025
in ادبی تقریبات
A A
0
فروغِ ادب و ثقافت لیہ کا امان اللہ کاظم کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس

رپورٹ: میاں شمشاد حسین سرائی

بزمِ

بزمِ فروغِ ادب و ثقافت لیہ کے زیرِ اہتمام پاک ٹی ہاؤس لیہ کے ہال میں سرائیکی زبان و ادب کے ممتاز محقق، شاعر اور دانشور امان اللہ کاظم کی یاد میں ایک شاندار تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔ تقریب کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر گل عباس اعوان نے کی، جبکہ مہمانانِ خصوصی میں پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین اور ڈاکٹر حمید الفت ملغانی شامل تھے۔ مہمانانِ اعزاز میں پروفیسر مہر اختر وہاب اور پروفیسر ڈاکٹر ریاض حسین راہی نے شرکت کی۔ مرحوم کے فرزند ڈاکٹر عتیق الرحمن نے بھی بطورِ مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت فرمائی۔

تقریب کی نظامت نعمان اشتیاق نے کی۔ آغاز میں پرویز منیر نے تلاوتِ کلامِ پاک اور صادق حسنی نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کرنے کا شرف حاصل کیا۔

تقریب کے دوران متعدد مقررین نے مرحوم امان اللہ کاظم کی علمی، ادبی، ثقافتی اور تحقیقی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

اقبال حسین دانش نے مرحوم کے ساتھ گزرے یادگار لمحات اور واقعات سنائے۔

میاں شمشاد حسین سرائی نے اپنے ایک شعر سے گفتگو کا آغاز کیا:
مفلسی میں خدمتِ شعر و ادب کرتے رہے
قلزمِ آفات میں تعمیلِ رب کرتے رہے
انہوں نے مرحوم کی شخصیت، خاندانی پس منظر، تدریسی خدمات اور تحقیقی کارناموں پر جامع گفتگو کی اور ان کے انتقال کو سرائیکی وسیب کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا۔

ڈاکٹر حمید الفت ملغانی نے مرحوم کی مثبت سوچ، علمی محبت اور کتابوں سے گہری وابستگی کو سراہا۔

پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین نے اپنے تاثرات میں بتایا کہ وہ اور شمشاد سرائی جب بھی امان اللہ کاظم سے ملاقات کے لیے گئے، انہیں ہمیشہ تخلیقی اور تحقیقی کام میں مشغول پایا۔

ڈاکٹر عتیق الرحمن نے اپنے والدِ گرامی کے علمی ورثے کو محفوظ کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور ان کے نایاب کتب خانے کو ڈیجیٹلائز کرنے کا اعلان کیا، اس موقع پر وہ آبدیدہ بھی ہو گئے۔

پروفیسر ڈاکٹر گل عباس اعوان نے مرحوم کو "والد کی مانند” قرار دیتے ہوئے ان کے ساتھ قریبی تعلقات کا ذکر کیا۔

تقریب کے اختتام پر پروفیسر مہر اختر وہاب نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کرائی اور غیر رسمی نشست میں ان کی یادوں کا تذکرہ کیا۔ آخر میں ایک یادگار اجتماعی تصویر لی گئی۔

اس تعزیتی ریفرنس کے انتظامات یاسین بھٹی، صابر جاذب اور مجاہد حسین مجو نے سنبھالے، جبکہ بزم کے چیئرمین حاجی محمد سلیم اختر جونی نے سرپرستی فرمائی۔ تقریب میں لیہ کے ادباء، شعراء اور ادبی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اور ہر دل کی زبان پر ایک ہی جملہ تھا کہ "امان اللہ کاظم کی یادیں اور خدمات ہمیشہ زندہ رہیں گی

Source: Muhammad Kamran Thind
Via: shamshad sirai
ShareTweetSend
Next Post
کرکٹ کے ابھرتے ستارے — لیہ کے حسن نواز تھند

کرکٹ کے ابھرتے ستارے — لیہ کے حسن نواز تھند

Please login to join discussion

تازہ ترین

قومی

ڈپٹی کمشنر لیہ سے ایم پی اے سمیعہ عطا شہانی کی ملاقات,ضلع لیہ کے عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

اکتوبر 4, 2025
خبریں

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈی ایچ اے لیہ ڈاکٹر شاہد ریاض نے ڈی ایچ اے لیہ کے ویئرہاؤس اور مین میڈیسن اسٹور کا معائنہ

اکتوبر 4, 2025
قومی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے انتظامی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار نے شرکت کرتے ہوئے ضلع لیہ سے متعلق اہم معاملات اور انتظامی اقدامات پر وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی

اکتوبر 4, 2025
علاقائی

ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار کے خصوصی احکامات پر ضلع کونسل لیہ کے زیر انتظام لیہ تا چوک اعظم روڈ پر گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے

اکتوبر 4, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025