• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
ہفتہ ، 20 جون ، 2026
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



گھریلو سلنڈر 5500 سے 6500 روپے تک فروخت ہوتا رہا

sold cylinders for Rs. 5,500 to Rs. 6,500 during recent weeks,

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
جون 20, 2026
in خبریں, علاقائی
A A
0
گھریلو سلنڈر 5500 سے 6500 روپے تک فروخت ہوتا رہا

لیہ اور گردونواح میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈرز کی قیمتوں میں حالیہ دنوں اچانک اور غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں دکانداروں نے سرکاری نرخوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی مرضی کے ریٹ مقرر کر لیے۔ سرکاری قیمت تقریباً 3500 روپے ہونے کے باوجود گھریلو سلنڈر 5500 سے 6500 روپے تک فروخت ہوتا رہا، جس کے باعث شہریوں کو لاکھوں روپے کے اضافی بوجھ کا سامنا کرنا پڑا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت اور گیس کی محدود دستیابی کے باعث عوام پہلے ہی مشکلات کا شکار تھے، لیکن ایل پی جی ڈیلرز نے صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے منافع خوری کی انتہا کر دی۔ سوال یہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے درجنوں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور متعلقہ ادارے اس دوران کہاں تھے؟
ضلعی انتظامیہ اکثر مختلف کارروائیوں اور دوروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کرتی نظر آتی ہے، مگر عوامی مفاد سے جڑے اس اہم مسئلے پر خاموشی اختیار کیے رکھی گئی۔ اگر سرکاری نرخ موجود تھے تو ان پر عملدرآمد کیوں نہ کروایا گیا؟ اگر ناجائز منافع خوری جاری تھی تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کیوں نہ کی گئی؟شہری حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی سلنڈرز کی فروخت کے ریکارڈ کی جانچ کی جائے، ناجائز منافع کمانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور عوام سے وصول کی گئی اضافی رقم کا بھی حساب لیا جائے۔عوام کا کہنا ہے کہ اگر پرائس کنٹرول کا نظام صرف کاغذوں اور تصویری کارروائیوں تک محدود ہے تو پھر مہنگائی کے ستائے ہوئے شہری کس سے انصاف کی توقع رکھیں؟

ShareTweetSend
Please login to join discussion

تازہ ترین

خبریں

گھریلو سلنڈر 5500 سے 6500 روپے تک فروخت ہوتا رہا

جون 20, 2026
خبریں

لیہ: محکمہ تحفظ ماحولیات کی کارروائیاں محض فوٹو سیشن تک محدود، عوامی حلقوں کا شدید تحفظات کا اظہار۔

جون 20, 2026
درپردہ گونج

وڈا ملک، تیریاں یاداں ..

جون 20, 2026
درپردہ گونج

مئی 14, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025