ضلع لیہ میں ڈی پی او محمد علی وسیم کی زیر صدارت ضلعی پولیس دفتر میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایس پیز، افسران اور امن کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔
اجلاس میں چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات، جلوسوں کے روٹس، اور مجالس کے انعقاد سے متعلق اہم امور زیر بحث آئے۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، تاہم کسی نئی روایت کے آغاز یا مقدس شخصیات کی توہین کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ آئینی حدود کے مطابق قادیانیوں کو عبادت گاہ تعمیر کرنے کی اجازت نہیں، اور خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی ہو گی۔
امن کمیٹی ارکان نے ضلعی پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔