لیہ پولیس کرکٹ ٹیم نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں منعقدہ سپورٹس انٹر ڈسٹرکٹ گالا میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل تیسرے سال ڈویژن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ٹیم نے فائنل تک کے سفر میں ڈسٹرکٹ مظفرگڑھ، کوٹ ادو اور راجن پور کی ٹیموں کو شکست دی۔
فائنل میچ میں مین آف دی میچ کا اعزاز اسد ملک نے حاصل کیا، جبکہ بہترین بالر کا ٹائٹل مجاہد حسین شاہ اور شفیق کے نام رہا۔
اسی طرح لیڈیز پولیس کرکٹ ٹیم نے بھی اپنی شاندار روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوٹ ادو اور ڈیرہ غازی خان کی ٹیموں کو مات دینے کے بعد مظفر گڑھ کے خلاف فائنل جیت کر ڈویژن کی چیمپئن شپ اپنے نام کی۔ بہترین کھلاڑی کے اعزازات مہوش، مصباح سلیم اور کرن اقبال کے حصے میں آئے۔
ریجنل پولیس آفیسر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ نے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹیموں اور ڈسٹرکٹ سپورٹس انچارج محمد اظہر (ASI) کو خصوصی شاباش دی۔