نیشنل ویدر فورکاسٹنگ سینٹر، اسلام آباد کے مطابق صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔ تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، حافظ آباد، لاہور، قصور، اوکاڑہ، سرگودھا، خوشاب، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ خطۂ پوٹھوہار میں تیز یا موسلادھار بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ہفتہ کے روز کی پیش گوئی
ہفتہ کے روز بھی صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے۔ تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، حافظ آباد، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران خطۂ پوٹھوہار میں تیز یا موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
شام یا رات کے اوقات میں لیہ، بھکر، ملتان، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور گردونواح میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے