بارشوں اور سیلاب سے 214 جاں بحق، وزیر اعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی ٹیم امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پہنچ گئی
پشاور، 16 اگست (اے پی پی) — وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی ٹیم بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پشاور پہنچ گئی ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 214 افراد جاں بحق، 21 زخمی جبکہ 55 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کا بیان
- وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق این ڈی ایم اے خیبر پختونخوا حکومت اور پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت فراہم کر رہا ہے۔
- این ڈی ایم اے صوبائی حکومت کو امدادی سامان فراہم کر رہا ہے۔
- چیئرمین این ڈی ایم اے نے گزشتہ روز وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔
- این ڈی ایم اے تمام سول و عسکری اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہا ہے۔
مزید خطرات کی وارننگ
ترجمان نے کہا کہ شمالی علاقہ جات میں آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کی صورت میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات بڑھ سکتے ہیں، عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
این ڈی ایم اے نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ 5 سے 6 دن شمالی علاقہ جات کا سفر نہ کریں۔
امدادی کارروائیاں جاری
متاثرہ علاقوں میں پی ڈی ایم اے، پاک فوج، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور مقامی رضاکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں تاکہ متاثرین کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے