خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے شدید تباہی — پی ڈی ایم اے کی ابتدائی رپورٹ
پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں ہونے والی شدید بارشوں اور فلش فلڈز نے تباہی مچا دی۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جاری کردہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں اب تک 307 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہو چکے ہیں۔
جانی نقصانات کی تفصیل
- جاں بحق افراد: 279 مرد، 15 خواتین اور 13 بچے
- زخمی افراد: 17 مرد، 4 خواتین اور 2 بچے
مالی نقصانات
- مجموعی طور پر 74 گھروں کو نقصان پہنچا
- 63 گھر جزوی طور پر متاثر
- 11 گھر مکمل طور پر منہدم
سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع
- بونیر: سب سے زیادہ نقصان، اب تک 184 اموات رپورٹ
- دیگر متاثرہ اضلاع: سوات، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام
پی ڈی ایم اے اور حکومت کے اقدامات
- وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پر متاثرہ اضلاع کے لیے امدادی فنڈز جاری کر دیے گئے۔
- تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کہ امدادی سرگرمیاں تیز کی جائیں۔
- متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ باہمی رابطے میں ہیں اور صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
- پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔
عوام کے لیے ہدایات
- سیاحوں اور شہریوں کو متاثرہ علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی اپیل۔
- تمام سیاحتی مقامات اور بند شاہراہوں کی بحالی کے لیے اداروں کو ہدایت دی گئی ہے۔
- عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال یا معلومات کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
Source:
Muhammad Kamran Thind
Via:
NDMA KPK