• Home
  • test
Layyah Media House
جمعرات ، 21 اگست ، 2025
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • کالم
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
  • انٹرویو
  • کھیل
    • تعلیم
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
  • ستاروں کی باتیں
No Result
View All Result
Layyah Media House

میٹھے پانی کی تلاش تک کردار تحریر: محمد کامران تھند

اگست 17, 2025
in کالم, محمد کامران تھند
A A
0
صحافتی و فکری سفر کے دس سال

کبھی کبھی ایک چھوٹا سا قدم، ایک بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ بن جاتا ہے۔ چک نمبر 125 ٹی ڈی اے، تحصیل لیہ کا وہ دیہی علاقہ ہے جہاں زیر زمین پانی میں نمکیات کی زیادتی نے مکینوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر رکھا تھا۔ نہ صرف زرعی زمینیں متاثر ہو رہی تھیں بلکہ گھریلو استعمال کا پانی بھی ناقابلِ استعمال ہوتا جا رہا تھا۔ ایسے میں میاں نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان اور ای ایم سی پیسٹی سائیڈ کمپنی (EMC)کی مشترکہ کسان دوست مہم ایک امید کی کرن بن کر ابھری۔

اس منصوبے کے تحت کسانوں کے لیے ایک جدید موبائل لیبارٹری متعارف کروائی گئی جس کا مقصد زمین اور پانی کے مفت تجزیے کرنا تھا۔ یہ کارواں ایک روز چک 125 ٹی ڈی اے بھی پہنچا، جہاں اس کی آمد ای ایم سی کے ایریا مینجر محمد عاطف تھند کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں کا نتیجہ تھی۔ مقامی کسانوں نے اپنی زمین اور ٹیوب ویل کے پانی کے نمونے دیے، لیکن دلچسپ اور اہم بات یہ ہوئی کہ گاؤں کے مکینوں نے بھی اپنے نلکوں کے پانی کی جانچ کروائی۔ جب رپورٹ آئی، تو حقیقت تشویش ناک تھی — متعدد بستیوں کا پانی ناقابلِ استعمال قرار دیا گیا۔

اس موقع پر سوشل میڈیا نے اپنا کردار ادا کیا۔ جب پانی کی غیرمعیاری صورتحال منظرِ عام پر آئی تو صحافی محمد کامران تھند(بندہ ناچیز) نے اس مسئلے کو اجاگر کرتے ہوئے بھرپور آواز بلند کی۔ بس ان کوششوں کو سنجیدہ لیتے ہوئے سابق ایم پی اے پیر سید رفاقت شاہ گیلانی (صدر جنوبی پنجاب استحکام پاکستان پارٹی نے فوری نوٹس لیا اور سکھ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے ذمہ داران سے رابطہ کیا۔ ان کی ہدایت پر سی ای او خلیل خان سیہڑ، افسر صفدر سہارن اور احساس فاؤنڈیشن کے تعاون سے ڈونر علی اکرم کی مالی معاونت سے سولر واٹر ویل منصوبے کی منظوری دی گئی۔جس میں نزیر احمد سیہڑ(احساس فاونڈیشن) نے دن رات ایک کرکے تنصیب مکمل کرائی

جلد ہی سولر واٹر ویل کی تنصیب مکمل ہوئی، جس کا باقاعدہ افتتاح پیر سید رفاقت شاہ گیلانی نے خود کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا:
"عوامی مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے۔ صاف پانی ہر انسان کا بنیادی حق ہے، اور جہاں بھی ممکن ہو، ہم ایسے منصوبوں کے لیے ہر پلیٹ فارم پر موجود ہیں ، عوام کی آواز پر لبیک کہنا ہماری ذمہ داری ہے اور ضروری نہیں کہ ایسے کام دوران اقتدار ہوں بلکہ جس وقت بھی خدمت کا موقع میسر اتا ہے ہم اپنی عوام کی خدمت میں حاضر ہیں اس موقع پر میں تمام دوستوں کا مشکور ہوں کہ انہوں نے اپنی آواز بلندکی اور ہم تک پہنچی ، اس کے علاوہ چک کے مختلف بستیوں میں اس طرح کے ترقیاتی کام اور پانی کے نلکوں کا انتظام کرتے رہیں گے۔ ۔”

اسی تقریب میں موجود ضلعی صدر فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز، جناب شفیق تھند نے بھی اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا:
"یہ صرف ایک پانی کا پمپ نہیں، بلکہ پورے گاؤں کی زندگی میں ایک مثبت تبدیلی ہے۔ ہم سب کو اجتماعی طور پر ایسی کوششوں کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ آنے والی نسلیں بہتر ماحول اور صاف پانی پا سکیں۔”

افتتاح کے موقع پر قدرت نے بھی اپنی رضا کا اظہار بارانِ رحمت کی صورت میں کیا، جسے مکینوں نے خوش دلی سے اللہ تعالیٰ کی رضا اور دعاؤں کی قبولیت سے تعبیر کیا۔ اہلِ علاقہ نے خوشی سے نہ صرف پیر صاحب اور تمام اداروں کا شکریہ ادا کیا بلکہ ربِ ذوالجلال کے بھی شکر گزار ہوئے کہ ان کی فریاد سنی گئی۔

یہ واقعہ اس بات کی روشن مثال ہے کہ اگر مختلف ادارے، سوشل میڈیا، مقامی نمائندے اور سماجی کارکن ایک نکتے پر یکجا ہو جائیں تو ایک چھوٹا سا دیہی علاقہ بھی زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم نہیں رہتا۔ چک 125 ٹی ڈی اے آج میٹھے پانی سے فیض یاب ہے، اور آنے والے دنوں میں شاید دیگر علاقوں کے لیے بھی ایک ماڈل بن جائے

Source: Muhammad Kamran Thind
ShareTweetSend
Next Post
خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پاک فوج کا جامع ایکشن پلان

خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پاک فوج کا جامع ایکشن پلان

Please login to join discussion

تازہ ترین

بین الاقوامی

پنجاب پولیس جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہوگی — وزیراعلیٰ مریم نواز شریف

اگست 20, 2025
خبریں

امتحانی دباؤ کے باعث طالبہ کی خودکشی

اگست 20, 2025
خبریں

سیلاب متاثرین کیلئے 1 ارب 29 کروڑ روپے جاری

اگست 20, 2025
خبریں

اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان کی زیر صدارت تحصیل لیول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

اگست 20, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • Home
  • test

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025