لیہ میں چہلم شہدائے کربلا کے جلوسوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات
لیہ — ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) محمد علی وسیم نے چہلم شہدائے کربلا کے سلسلے میں دوسرے روز بھی مختلف عزاداری جلوسوں کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
جلوسوں کی سیکیورٹی پر کڑی نظر
ڈی پی او نے سٹی لیہ میں برآمد ہونے والے جلوس کے راستوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ سیکیورٹی انتظامات میں کسی بھی قسم کی کمی نہ چھوڑی جائے۔
فول پروف سیکیورٹی پلان
ڈی پی او محمد علی وسیم کے مطابق، چہلم حضرت امام حسین علیہ السّلام کے موقع پر تمام پروگراموں کے لیے بھرپور اور فول پروف سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے تاکہ شہری پُرامن ماحول میں عزاداری کے اجتماعات میں شریک ہو سکیں۔
روف ٹاپ سیکیورٹی ڈیوٹی
انہوں نے مزید بتایا کہ جلوس گزر گاہوں کے اہم مقامات پر روف ٹاپ سیکیورٹی ڈیوٹی بھی تعینات کی گئی ہے تاکہ ہر زاویے سے سیکورٹی کو یقینی بنایا جا سکے
Source:
Muhammad Kamran Thind
Via:
Layyah Police