خیبر پختونخوا سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے این ڈی ایم اے اور فلاحی ادارے سرگرم
اسلام آباد (17 اگست 2025) — وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت فراہم کر رہی ہے۔ این ڈی ایم اے، مسلح افواج اور مختلف فلاحی اداروں کے تعاون سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی ترسیل جاری ہے۔
فلاحی اداروں کی شمولیت اور امداد
متعدد فلاحی ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں:
- الخدمت فاؤنڈیشن: راشن بیگز، تیار کھانا، صاف پانی، خشک دودھ اور واٹر ٹینکر فراہم کیے۔
- ہیلپنگ ہینڈز: کھانا اور پینے کا صاف پانی مہیا کیا۔
- پاکستان ریڈ کریسنٹ (PRCS): ایمبولینس سروس، کھانا، ٹینٹس اور میڈیکل کیمپس قائم کیے۔
- اسلامک ریلیف: امدادی کارروائیوں کے لیے رضا کار فراہم کیے۔
- پینی اپیل: متاثرین کو کھانا اور پینے کا صاف پانی فراہم کیا۔
- ڈبلیو ایچ ایچ اور آئیڈیا: 50 ہزار یورو مالیت کا امدادی سامان فراہم کیا۔
- رورل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن: پیر بابا بازار میں میڈیکل کیمپ قائم کیا۔
- ایدھی فاؤنڈیشن: ایمبولینس سروسز فراہم کیں۔
- انوائرنمنٹل پروٹیکشن سوسائٹی: کھانا اور صاف پانی فراہم کیا۔
- KS ریلیف (سعودی عرب): امدادی کٹس تقسیم کیں۔
- سیکور اسلامک فرانس: ٹینٹس، ہائی جین کٹس اور کچن سیٹس فراہم کیے۔

این ڈی ایم اے کی نگرانی میں مربوط اقدامات
بیان کے مطابق این ڈی ایم اے تمام اداروں کی کاوشوں کو مربوط بنا رہا ہے تاکہ متاثرین کو فوری امداد پہنچائی جا سکے۔ فوج اور سول اداروں کی مشترکہ کوششوں سے امدادی سرگرمیاں تیز رفتاری سے جاری ہیں
Source:
Muhammad Kamran Thind