ضلع لیہ میں مون سون بارشوں کے تازہ اسپیل کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔ صدر بازار، تھل ہسپتال روڈ، ہاؤسنگ کالونی اور جی پی او روڈ سمیت متعدد گلیاں اور سڑکیں زیرِ آب آنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری جانب، ضلعی انتظامیہ نکاسی آب کے لیے متحرک ہو گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد ملک نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے نظام کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے میونسپل کمیٹی کے افسران اور سینٹری ورکرز کو ہدایت کی کہ پانی کے نکاس کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام راستے کلیئر کر کے ٹریفک کی روانی بحال کی جائے۔
ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد ملک نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے نظام کا جائزہ لیا