لیہ: منشیات فروش نذیر احمد کو 9 سال قید اور جرمانے کی سزا
لیہ: پولیس کی معیاری تفتیش اور مؤثر پیروی کے نتیجے میں منشیات فروش ملزم منطقی انجام کو پہنچ گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج لیہ حماد احمد قریشی نے منشیات فروش نذیر احمد کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
مقدمہ اور برآمدگی
ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 612/22 تھانہ صدر لیہ میں درج تھا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران نذیر احمد سے 1080 گرام چرس برآمد کی تھی۔

عدالت میں ناقابلِ تردید دلائل
تھانہ صدر پولیس نے مقدمے کی تفتیش کے دوران ٹھوس شواہد اور ناقابلِ تردید دلائل عدالت میں پیش کیے، جس پر عدالت نے ملزم کو سزا سنائی۔
پولیس کی کامیابی
پولیس حکام کے مطابق یہ سزا اس بات کا ثبوت ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور منشیات فروشوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔
Source:
Muhammad Kamran Thind
Via:
POLIce