خیبر پختونخوا حکومت کا بڑا اقدام — سیلاب متاثرین کیلئے 1 ارب 29 کروڑ روپے جاری
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے سیلاب متاثرین کی مالی معاونت کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مجموعی طور پر 1 ارب 29 کروڑ روپے جاری کر دیے ہیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
ضلع وار فنڈز کی تقسیم:
- بونیر: 70 کروڑ روپے
- شانگلہ: 24 کروڑ روپے
- مانسہرہ: 10 کروڑ روپے
- بٹگرام: 4 کروڑ روپے
- صوابی: 6 کروڑ روپے
- سوات: 4 کروڑ روپے
- باجوڑ: 5 کروڑ روپے
- دیر لوئر: 3 کروڑ روپے
- کوہستان اپر: 1 کروڑ روپے
- کوہستان لوئر: 1 کروڑ روپے
- کولئی پالس: 1 کروڑ روپے
حکومتی ترجمان کے مطابق یہ فنڈز ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے براہِ راست متاثرہ خاندانوں تک پہنچائے جائیں گے تاکہ شفاف اور منظم انداز میں مالی معاونت یقینی بنائی جا سکے۔ اس اقدام کا مقصد سیلاب زدہ افراد کی مشکلات کم کرنا اور انہیں نئے سرے سے زندگی کی طرف واپس لانا ہے۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حکومت مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔