مظفرگڑھ / راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) گزشتہ روز شہزاد عرف ویلا منڈا نے خرگوش کے ناجائز شکار کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس کے سہولت کار کو گرفتار کر کے 85 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔
ادھر آج مظفرگڑھ میں محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے ویلا منڈا کے گھر پر چھاپہ مارا اور غیر قانونی شکار کے الزام میں 1 لاکھ 21 ہزار روپے کا جرمانہ کیا۔ اس طرح دونوں شہروں میں مجموعی طور پر ویلا منڈا اور اس کے سہولت کار پر 2 لاکھ 6 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

محکمہ وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ جنگلی حیات کے ناجائز شکار کے خلاف سخت ایکشن جاری رہے گا اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی