پنڈی بھٹیاں: اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین ملک کے اعلانات، سیلابی علاقوں سے انخلا کی اپیل
پنڈی بھٹیاں میں دریائے ستلج کی سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین ملک خود مساجد میں جا کر اعلانات کر رہے ہیں کہ شہری فوری طور پر فلڈ ایریاز خالی کریں اور محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو جائیں، کیونکہ کسی بھی وقت حالات سنگین رخ اختیار کر سکتے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ خاندانوں کے لیے ہنگامی بنیادوں پر خیمہ بستی قائم کر دی ہے تاکہ بے گھر ہونے والے افراد کو فوری پناہ فراہم کی جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ مسلسل اعلانات کے ذریعے شہریوں کو علاقے خالی کرنے کی اپیل بھی کی جا رہی ہے۔
سیلابی صورتحال کے باعث علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے اور لوگ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ محفوظ مقامات کی طرف جا رہے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ تعاون کریں اور انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر عمل کریں تاکہ قیمتی جانوں اور املاک کو محفوظ بنایا جا سکے۔
رائے شہزاد سلیم
نمائندہ ، پنڈی بھٹیاں