کابل – افغانستان کے مشرقی علاقے میں آنے والے شدید زلزلے نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں ہزاروں بچے خطرے سے دوچار ہو گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سیکڑوں افراد، جن میں بڑی تعداد بچوں کی بھی شامل ہے، جاں بحق جبکہ ہزاروں زخمی ہوگئے ہیں۔ زلزلے سے مکانات اور بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یونیسف کے مطابق ان کے معاونت یافتہ صحت مراکز زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔ ادارہ اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر موبائل ہیلتھ ٹیمیں اور ہنگامی ضروری سامان جیسے صابن، گرم کپڑے، جوتے، کمبل اور خیمے متاثرہ خاندانوں تک پہنچا رہا ہے۔