• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
اتوار ، 23 نومبر ، 2025
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



وزیراعظم محمد شہباز شریف اور روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ملاقات

PM Pakistan meeting with President Russia

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
ستمبر 2, 2025
in بین الاقوامی, خبریں
A A
0
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ملاقات

PM Pakistan with president russia

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے تجارت کے فروغ سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ منگل کو یہاں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ،آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وزیر داخلہ محسن نقوی،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا ء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔دونوں رہنمائوں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ سال جولائی میں آستانہ کے بعد ہماری ملاقات ہو رہی ہے،دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور معیشت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لئے سنجیدہ اور پرخلوص کوششیں جاری ہیں ،گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہوا ، ہم نے روس سے تیل درآمد کیا ہے جس سے دو طرفہ تجارت بڑھی ہے ،پچھلے کئی سالوں سے دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں ،صدر پیوٹن کی دلچسپی اور عزم کی بدولت تعلقات درست سمت میں گامزن ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آستانہ میں ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے وفود نے ایک دوسرے کے ممالک کا دورہ کیا ،روس کے ساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے خواہشمند ہیں اور اس سلسلے میں زراعت ،آئرن ،سٹیل ،توانائی ،ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے مختلف پروٹوکولز پر دستخط بھی کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ بیلاروس، روس، قازقستان ،ازبکستان، افغانستان اور پاکستان کے درمیان کوریڈور کے لئے بھی پیشرفت ہوئی ہے ،یہ ایک انتہائی اہم کوریڈور ہوگا ،اس سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ دونوں ممالک کے عزم کی بدولت دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں ،روس کا دورہ کر کے مجھے خوشی ہو گی ۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی حمایت اور خطے میں توازن پیدا کرنے کے لئے آپ کے اقدامات قابل تحسین ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ روس کے تعلقات کا احترام کرتے ہیں لیکن پاکستان بھی روس کے ساتھ مضبوط تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے ،یہ تعلقات خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مفید ثابت ہوں گے ،آپ کی ولولہ انگیز قیادت انتہائی اہم ہے اور ہم آپ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات پر خوشی ہو رہی ہے ،ہماری گزشتہ ملاقات ایک سال پہلے ایس سی او سربراہ کانفرنس کے موقع پر آستانہ میں ہوئی تھی ، پاکستان ہمیشہ سے ایشیا میں ہمارا روایتی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں اور گزشتہ ملاقات میں بھی دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا تھا،اس سلسلے میں پیشرفت ہو رہی ہے ،ہمیں تجارت میں اضافے کو یقینی بنانا ہوگا اور اس بات کا جائزہ لینا ہوگا کہ کس طرح تجارت کے فروغ کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں، پاکستان کے ساتھ روس کے بہترین تعلقات ہیں۔روس کے صدر نے کہا کہ پاکستان کو قدرتی آفت کا سامنا ہےاور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کی قیادت میں پاکستان تمام مشکلات پر قابو پا لے گا ،ہم سیلاب سے ہونے والےنقصانات پر پاکستان کے عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی سطح پر بھی ایک دوسرے کے ساتھ رابطے ہیں ،بین الاقوامی فورم پر بھی پاکستان اور روس ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کررہے ہیں ،پاکستان اس وقت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن ہے ،اقوام متحدہ ایک اہم پلیٹ فارم ہے اور اس کے فریم ورک کے تحت ہمارے رابطے برقرار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نومبر میں روس میں ایس سی او کے فریم ورک کے تحت سربراہان حکومت کا اجلاس ہو رہا ہے ،ہم اس میں آپ کو شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔

This news received from APP…

Source: APP NEWS
Via: PID Multan
ShareTweetSend
Next Post
ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ ناکام، 6 جوان شہید، 5 دہشت گرد ہلاک

ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ ناکام، 6 جوان شہید، 5 دہشت گرد ہلاک

Please login to join discussion

تازہ ترین

ادبی تقریبات

کونسل آف ریسرچ اینڈ لٹریچر لیہ کے زیرِ اہتمام "متاعِ فقیر” کی تقریبِ رونمائی

نومبر 17, 2025
کالم

یہ کام بھی محترمہ مریم نواز شریف ھی کریں گی ..تحریر: پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین

نومبر 17, 2025
علاقائی

پلس پروجیکٹ سے متعلق اہم اجلاس, ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن اور سائلین کو فوری ریلیف کی فراہمی کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اکتوبر 23, 2025
قومی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ گھروں کا ہدف پورا ہونے پر اظہارِ تشکر کیا

اکتوبر 23, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025