بنوں میں منگل کے روز سیکیورٹی فورسز نے ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں چھ جوان شہید جبکہ پانچ دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد، جنہیں ’’بھارت نواز فتنہ الخوارج‘‘ قرار دیا گیا، بارود سے بھری گاڑی لے کر ایف سی ہیڈکوارٹر کی دیوار سے ٹکرا گئے۔ دھماکے سے دیوار اور قریبی مکانات کو معمولی نقصان پہنچا جبکہ تین شہری زخمی ہوئے۔
سیکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی میں تمام پانچوں دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ تاہم، لڑائی کے دوران چھ جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا
https://web.facebook.com/share/p/19ePcUdNiw
Source:
ISPR