کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے جلسے کے قریب زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب اس وقت ہوا جب سردار عطا اللہ مینگل کی برسی کے موقع پر بی این پی کا اجتماع اختتام پذیر ہوا۔ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے ہلاکتوں کی تصدیق کی۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکہ بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کے قافلے کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا، تاہم اختر مینگل محفوظ رہے۔
دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے
Source:
webdesk
Via:
A local news channel