لاہور: (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بابر اعظم نے ایک بار پھر شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 105 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ حسن علی نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شائقین کرکٹ نے ٹیم کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا اور اگلے میچز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔