لیہ ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار کی زیر صدارت رات گئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر میں ضلعی سطح کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ریونیو ریکوری، پلس پروجیکٹ، مشترکہ کھاتوں کی تقسیم، ای-آبیانہ، کھیوٹ میوٹیشن کے مسائل اور زرعی ترقیاتی بینک کی ریکوریز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ ریونیو افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ ریونیو اہداف کے حصول، شہریوں کو جدید سہولتوں کی فراہمی اور زمین سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے تیز رفتار اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔