ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار کی خصوصی ہدایات پر محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے ضلع کے سیلاب سے متاثرہ نشیبی علاقوں میں جانوروں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ویکسینیشن اور علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک طارق گدارہ کی زیر نگرانی گھر گھر ویکسینیشن کا عمل جاری ہے، جبکہ مختلف مقامات پر قائم لائیو اسٹاک میڈیکل کیمپس مکمل طور پر فعال ہیں۔ محکمہ کے مطابق سیلابی صورتحال کے پیش نظر جانوروں کی صحت کو محفوظ رکھنا ترجیح ہے تاکہ کاشتکار اور مال مویشی رکھنے والے افراد کسی بڑے نقصان سے بچ سکیں