• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
پیر ، 6 اکتوبر ، 2025
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



سندھ کا بپھرا پانی اور ڈوبتے خواب — تحریر: محمد کامران تھند

Climate Change

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
ستمبر 2, 2025
in کالم, محمد کامران تھند
A A
0
ڈر ۔ تحریر : مہر کامران تھند

Muhammad Kamran Thind


ضلع لیہ کے کسانوں، مزدوروں اور عام لوگوں کے لیے یہ سال ایک اور کڑا امتحان لے کر آیا ہے۔ دریائے سندھ کے سیلابی ریلے نے سینکڑوں دیہات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جہاں کھیت اجڑ گئے، مکان ڈھے گئے اور زندگی کا معمول بکھر کر رہ گیا۔ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کی رپورٹس کے مطابق سیلابی ریلے سے مجموعی طور پر 47 مواضعات کے 52 ہزار 989 افراد متاثر ہوئے۔ اب تک 20 ریلیف کیمپس اور 14 میڈیکل کیمپس قائم کیے جا چکے ہیں، جہاں 8 ہزار 754 افراد کو علاج فراہم کیا گیا ہے۔ 14 ویٹرنری کیمپس میں 2 ہزار 41 جانوروں کا علاج کیا گیا، جب کہ 1093 افراد اور 215 مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ اسی طرح 778 افراد کو انخلا کرایا گیا ہے۔ اب تک 16 یونین کونسلیں متاثر ہوئی ہیں اور کل 30 ہزار 285 ایکڑ زرعی رقبہ تباہ ہوا ہے۔ صرف تحصیل کروڑ لعل عیسن میں 487 ایکڑ اور تحصیل لیہ میں 29 ہزار 798 ایکڑ زمین زیرِ آب آئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ضلع بھر میں 8 ریسکیو اسٹیشنز اور 3 ریونیو پوائنٹس سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فعال ہیں۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کے مطابق لیہ کی کل آبادی 22 لاکھ 23 ہزار 885 نفوس پر مشتمل ہے اور نشیبی بیلٹ میں مکینوں کو محفوظ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ خوش قسمتی سے اب تک کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا تاہم متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور ریلیف سرگرمیاں تیز رفتاری سے جاری ہیں۔

Flood n Punjab A file Photo

سیلابی ریلوں کے ساتھ ساتھ دریائے سندھ کے زمینی کٹاؤ نے بھی تباہی مچائی ہے۔ ہزاروں ایکڑ زرعی زمین پانی میں بہہ گئی، پولیس چوکی، مسجدیں، بستیاں اور سرکاری اسکول تک محفوظ نہ رہ سکے۔ کوٹ سلطان کا گورنمنٹ پرائمری اسکول اور پولیس چیک پوسٹ راکھواں دریا میں گرنے کا منظر کیمرے نے قید تو کر لیا مگر ان مقامی خاندانوں کے زخم کسی تصویر میں سمائے نہیں جا سکتے۔

لیہ کا کسان پہلے ہی مشکلات کے بوجھ تلے دبا ہوا تھا۔ گندم کی قیمتیں کم ہونے اور فصلوں کی منڈی میں مناسب خریدوفروخت نہ ہونے سے وہ نقصان اٹھا چکا تھا لیکن اب دریائے سندھ کے سیلاب نے اس کی باقی امیدوں پر بھی پانی پھیر دیا ہے۔ نشیبی علاقوں میں گنے کی فصل اجڑ گئی، چاول کی فصل شدید متاثر ہوئی اور کسانوں کے لیے قرضوں اور غربت کا بوجھ مزید بڑھ گیا۔ ہر سال دریائے سندھ کا سیلاب مقامی کسانوں کی فصلوں اور ارمانوں کو اجاڑ دیتا ہے۔ ان کے سامنے ایک ہی سوال ہوتا ہے کہ اب زندگی کیسے چلے گی۔

ہم اکثر ان تمام آفات کو موسمیاتی تغیر کے کھاتے میں ڈال کر بری الذمہ ہو جاتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ ہمیں اپنی منصوبہ بندی میں بنیادی تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ کلائمیٹ چینج کو ایک نئے زاویے سے پڑھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے۔ پہاڑی علاقوں میں بادلوں کا پھٹنا اور میدانی علاقوں میں بار بار سیلاب آنا اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ فطرت کے ساتھ ہماری چھیڑ چھاڑ ہمیں بہت مہنگی پڑ رہی ہے۔ اگر فوری اور مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والے کل کے چیلنجز مزید سخت اور سنگین ہوں گے۔

CM Punjab visit in flood areas

این ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی بروقت سرگرمیاں اپنی جگہ قابلِ تعریف ہیں لیکن یہ سوال بہرحال باقی ہے کہ کیا صرف وقتی ریلیف کافی ہے؟ کیا ہمیں ہر سال یہی منظرنامہ دیکھنا پڑے گا یا کوئی پائیدار منصوبہ بندی بھی سامنے آئے گی؟ لیہ جیسے اضلاع کے لیے مستقل بنیادوں پر فلڈ پروٹیکشن سسٹم، جدید ڈرینیج، مضبوط پشتے اور متاثرین کی معاشی بحالی ناگزیر ہیں۔ بصورتِ دیگر یہ بپھرتے پانی ہر سال ہزاروں خاندانوں کے خواب بہا لے جائیں گے اور تاریخ یہی سوال دہراتی رہے گی کہ کیا ہم نے کچھ سیکھا؟

Source: Muhammad Kamran Thind
ShareTweetSend
Next Post
وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن پر عملدرآمد: ڈی پی او لیہ کی شہریوں سے روزانہ ملاقاتیں

وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن پر عملدرآمد: ڈی پی او لیہ کی شہریوں سے روزانہ ملاقاتیں

Please login to join discussion

تازہ ترین

قومی

ڈپٹی کمشنر لیہ سے ایم پی اے سمیعہ عطا شہانی کی ملاقات,ضلع لیہ کے عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

اکتوبر 4, 2025
خبریں

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈی ایچ اے لیہ ڈاکٹر شاہد ریاض نے ڈی ایچ اے لیہ کے ویئرہاؤس اور مین میڈیسن اسٹور کا معائنہ

اکتوبر 4, 2025
قومی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے انتظامی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار نے شرکت کرتے ہوئے ضلع لیہ سے متعلق اہم معاملات اور انتظامی اقدامات پر وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی

اکتوبر 4, 2025
علاقائی

ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار کے خصوصی احکامات پر ضلع کونسل لیہ کے زیر انتظام لیہ تا چوک اعظم روڈ پر گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے

اکتوبر 4, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025