لیہ :حالیہ پے در پے بارشوں کے باعث ضلع بھر کی مرکزی شاہراہیں اور رابطہ سڑکیں شدید متاثر ہوئیں۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے محکمہ ہائی وے کو ہدایت جاری کی کہ سڑکوں کی اطراف میں پڑنے والے گڑھوں اور رین کٹس کی فوری مرمت یقینی بنائی جائے۔
محکمہ ہائی وے کا فیلڈ سٹاف اور بھاری مشینری فیلڈ میں متحرک ہے۔ مین شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی انسپیکشن، گڑھوں میں مٹی بھرنے اور مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔
ایکسیئن روڈز طاہر عزیز نے بتایا کہ حالیہ بارشوں سے ضلع بھر کے روڈ نیٹ ورک کو نقصان پہنچا ہے، بڑے پیمانے پر سڑکوں کی اطراف میں رین کٹس پڑے ہیں تاہم محکمہ الرٹ ہے اور بحالی کا عمل تیز رفتاری سے جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام رین کٹس کو بتدریج مٹی سے بھرا جا رہا ہے اور جلد ہی مرمتی کام مکمل کر لیا جائے گا تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔