مظفرگڑھ (نامہ نگار) مظفرگڑھ کے علاقے رنگ پور میں سیلابی صورت حال سنگین ہوگئی۔ چک فرازی کے مقام پر فش فارم کے 25 ملازمین اچانک آنے والے سیلابی ریلے میں پھنس گئے۔ متاثرہ افراد اپنے کام میں مصروف تھے کہ پانی کے تیز بہاؤ نے انہیں گھیر لیا۔
ابتدائی طور پر ضلعی انتظامیہ سے رابطہ نہ ہوسکا جس کے باعث مزدور کئی گھنٹے تک سیلاب میں پھنسے رہے۔ بعد ازاں میڈیا کی نشاندہی پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آئی اور ریسکیو 1122 اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ چار گھنٹے کی تاخیر کے بعد تمام 25 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔
سیلابی ریلا تیزی سے رنگ پور اور گردونواح میں پھیل رہا ہے جس کے باعث مزید علاقوں کو خطرات لاحق ہیں۔
Source:
webdesk