پیر جگی: پولیس کی کارروائی، ناجائز اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار
تھانہ پیر جگی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم فاروق کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او تھانہ پیر جگی عطاء میراں کی ہدایت پر اے ایس آئی مظفر سبحانی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کی۔ ملزم کے قبضے سے پسٹل بمعہ راؤنڈ برآمد ہوا جس پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایس ایچ او عطاء میراں کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن و امان کی فضاء قائم رکھنے کے لیے شرپسند عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔