ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمد علی وسیم کی زیر قیادت لیہ پولیس شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کے لیے متحرک ہے۔ اسی سلسلے میں تھانہ چوبارہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ملزم صفدر حسین کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او تھانہ چوبارہ محمد صادق کی سربراہی میں کی گئی کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے چار عدد مسروقہ موٹر سائیکلیں، قیمتی الیکٹرانکس سامان اور تین لاکھ پچاس ہزار روپے نقدی برآمد کرلی گئی۔
ایس ایچ او محمد صادق نے کہا کہ شہریوں کو قیمتی سامان سے محروم کرنے والے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔ ایسے جرائم پیشہ افراد کو قانون کے شکنجے میں لا کر شہریوں کے احساسِ تحفظ کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔
Source:
PRO Police Layyah
Via:
Insp Inam cheema