ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمد علی وسیم نے جرائم کی روک تھام میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر حیدر سکواڈ کے جوانوں غلام عباس اور محمد ندیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دیا۔

دورانِ گشت دونوں اہلکاروں نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا تھا۔ ڈی پی او لیہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں حیدر سکواڈ ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں، جنہیں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی خصوصی ہدایات دی گئی تھیں۔
حیدر سکواڈ اہلکاروں نے توقعات پر پورا اترتے ہوئے جرائم کے خلاف خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
Source:
PRO Layyah Police
Via:
Insp Inam Cheema