لیہ پولیس کی معیاری تفتیش کے نتیجہ خیز ثمرات سامنے آتے رہے۔ تھانہ فتح پور پولیس کی شواہد پر مبنی مضبوط تفتیش کی بدولت منشیات فروش حسیب ناصر کو عدالت نے 11 سال قید اور ایک لاکھ 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

ایڈیشنل سیشن جج کروڑ شیخ انوار اللہ کی عدالت نے مقدمہ نمبر 749/24 میں فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو مجرم قرار دیا۔ مقدمے میں ملزم سے 1260 گرام چرس برآمد ہوئی تھی۔
ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم نے کہا کہ پولیس کی مؤثر اور حقائق پر مبنی تفتیش سے منشیات فروش کو قرار واقعی سزا دلوانا خوش آئند ہے۔ انہوں نے تفتیشی افسر کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔
Source:
PRO Layyah Police


