ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار نے میلاد گراؤنڈ کا دورہ کیا اور 12 ربیع الاول کو عید میلادالنبی ﷺ کی مرکزی تقریب کے سلسلے میں کیے جانے والے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان، تحصیلدار نوید زبیر وٹو، سی او میونسپل کمیٹی راشد عزیز غزنوی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پنڈال میں صفائی ستھرائی اور پانی کے چھڑکاؤ کا عمل بلا تعطل جاری رکھا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ عاشقانِ رسول ﷺ کے لیے بیٹھنے اور ٹھنڈے پانی کا مناسب انتظام یقینی بنایا جائے۔ مزید برآں ٹریفک، پارکنگ اور سیکورٹی پلان پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے کہا کہ جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے پرمسرت موقع پر جلوسوں کے روٹس پر سبیلوں کا اہتمام کیا جائے تاکہ شہریوں کو سہولت میسر ہو۔