• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
اتوار ، 23 نومبر ، 2025
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



عید میلاد النبی ﷺ کا مرکزی اجتماع، عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد میں شرکت

Grand Eid Milad-un-Nabi ﷺ Celebration Held with Devotion at Milad Ground

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
ستمبر 6, 2025
in علاقائی
A A
0
عید میلاد النبی ﷺ کا مرکزی اجتماع، عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد میں شرکت

Ctizen of Layyah in Melad Ground

لیہ :عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر میلاد گراؤنڈ میں عظیم الشان اور مرکزی محفل عشق و عقیدت کے ساتھ منعقد ہوئی۔ میلاد گراؤنڈ کو ’’آمدِ مصطفی مرحبا‘‘ کے بینرز اور دیدہ زیب جھنڈیوں سے سجایا گیا۔ محفل میں پانچ ہزار نشستوں کا اہتمام کیا گیا تاہم عاشقانِ مصطفی ﷺ کے والہانہ جذبے کے باعث کرسیاں کم پڑ گئیں۔

نعت رسول مقبول ﷺ کی صداؤں سے حاضرین کے دل عشقِ محمدی سے سرشار ہوگئے اور فضا ’’یا رسول اللہ ﷺ‘‘ کی صداؤں سے گونج اُٹھی۔ محفل میں ضلع بھر سے عاشقانِ رسول نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔

Peer Saqlain shah Bukhari, Peer Sibt-ul-Husnain Shah Gilani,Sayed Rafqat Shah Gilani,ADCR Layyah,AC Layyah,DSP Layyah

تقریب میں معروف مذہبی شخصیت پیر سید سبط الحسنین شاہ گیلانی نے خصوصی شرکت کی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد شاہد ملک، شبیر احمد ڈوگر، سابق ممبران اسمبلی سید ثقلین شاہ بخاری و سید رفاقت علی گیلانی، اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان، ڈی ایس پی صدر عمران خورشید، ضلعی صدر مسلم لیگ ن مہر اسلم سمراء، سی او ایم راشد عزیز غزنوی، صدر انجمن تاجران محمد اظہر ہانس، چیئرمین حاجی تنویر احمد خان، صدر پریس کلب محسن عدیل چوہدری، صدر اپیکا شعیب جیلانی دھول اور سماجی شخصیت مہر طفیل لوہانچ سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک، نعت خوانی، قصیدہ بردہ شریف، پرچم کشائی اور قومی ترانے سے کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری نے کہا کہ حضور ﷺ کی ولادت سے کائنات میں نور پھیل گیا اور اندھیروں کا خاتمہ ہوا۔ آج امت مسلمہ کے لیے لازم ہے کہ سیرتِ طیبہ کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائے تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل ہو۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد ملک نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی ذات پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ سیرت النبی ﷺ ہمیں امن، اخوت، خدمت خلق اور ایثار کا درس دیتی ہے، جو دنیا میں قیامِ امن اور ترقی کی ضمانت ہیں۔

Ulma & members of Melad Commity

سابق ایم پی اے سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ حضور ﷺ کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی ہم اپنی ذاتی، سماجی اور قومی زندگی میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ مفتی احمد رضا اعظمی نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ ہمیں محبت، برداشت اور انصاف کا پیغام دیتی ہے۔

آخر میں پیر سید سبط الحسنین شاہ گیلانی نے ملکی سلامتی، وطن عزیز کی حفاظت اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کروائی۔ اس موقع پر تمام شرکاء میں شیرینی بھی تقسیم کی گئی۔

محفل کے بعد ختم نبوت چوک پر جلوس کا آغاز کیا گیا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔ شرکاء کے لیے 105 دیگوں کا خصوصی انتظام کیا گیا۔ میلاد کمیٹی کے منتظمین نے بہترین انتظامات پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

تحصیل چوبارہ اور تحصیل کروڑ میں بھی عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر جلوس و ریلیاں نکالی گئیں جن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنرز محبوب اقبال ہنجرا اور نعمان محمود نے کی۔

Source: Muhammad Kamran Thind
ShareTweetSend
Next Post
یومِ دفاع کے حوالے سے ایم سی ہائی اسکول لیہ میں پروقار تقریب

یومِ دفاع کے حوالے سے ایم سی ہائی اسکول لیہ میں پروقار تقریب

Please login to join discussion

تازہ ترین

ادبی تقریبات

کونسل آف ریسرچ اینڈ لٹریچر لیہ کے زیرِ اہتمام "متاعِ فقیر” کی تقریبِ رونمائی

نومبر 17, 2025
کالم

یہ کام بھی محترمہ مریم نواز شریف ھی کریں گی ..تحریر: پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین

نومبر 17, 2025
علاقائی

پلس پروجیکٹ سے متعلق اہم اجلاس, ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن اور سائلین کو فوری ریلیف کی فراہمی کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اکتوبر 23, 2025
قومی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ گھروں کا ہدف پورا ہونے پر اظہارِ تشکر کیا

اکتوبر 23, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025