• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
اتوار ، 23 نومبر ، 2025
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



یومِ دفاع — بہادری، قربانی اور عزم کا دن ہے.شہباز شریف

**Defence Day: A Tribute to Courage, Unity, and Sacrifice**

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
ستمبر 6, 2025
in خبریں, قومی
A A
0
گلگت بلتستان میں شمسی توانائی کا انقلابی قدم – 100 میگاواٹ سولر منصوبہ ایک سال میں مکمل ہوگا

PM Pakistan Shahbaz sharif

6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا وہ روشن باب ہے جو بہادری، اتحاد اور عزم و استقلال کی علامت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آج سے چھ دہائیاں قبل ہماری جری مسلح افواج نے عوام کے غیر متزلزل تعاون کے ساتھ دشمن کی جارحیت کو ناکام بنایا اور ثابت کیا کہ پاکستان ایک ایسی قوم ہے جو اپنی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ 1965 کا وہ ناقابلِ شکست جذبہ آج بھی زندہ ہے۔ حالیہ معرکوں میں بھی افواجِ پاکستان اور پوری قوم نے بیرونی جارحیت کے مقابلے میں آہنی دیوار کی مانند یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ نے اپنی بے مثال پیشہ ورانہ صلاحیت، جدید جنگی مہارت اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کے تزویراتی وژن کے تحت دشمن کے تکبر کو پاش پاش کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی۔

Poster

اس دن ہم اپنے ان شہداء کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطنِ عزیز کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اسی طرح ہم اپنے غازیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جن کی جرات و بہادری آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

پاکستان پرامن بقائے باہمی اور دنیا کے ساتھ تعمیری تعلقات کا خواہاں ہے، لیکن ساتھ ہی ہم بھارتی اشتعال انگیزیوں اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال سے بھی ہرگز غافل نہیں رہ سکتے۔ ہماری دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط اور جدید بنایا جا رہا ہے تاکہ دہشت گردی کی غیر ملکی پشت پناہی اور سرحدوں کے اندر سرگرم پراکسی عناصر کے دوہرے خطرے کا مؤثر مقابلہ کیا جا سکے۔

ہماری بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی قربانیوں اور عزم کے ساتھ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہند کے خاتمے کے مشن کو کامیابی سے آگے بڑھا رہے ہیں اور پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس موقع پر ہم بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام سے یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں، جو دہائیوں سے ریاستی دہشت گردی کے شکار ہیں۔ ان کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو طاقت کے زور پر دبایا نہیں جا سکتا۔ اسی طرح ہم فلسطین کے نہتے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیلی جارحیت کو روکا جائے اور غزہ کے عوام کو بلا تعطل انسانی امداد فراہم کی جائے۔

یہ حقیقت بھی پیشِ نظر رہے کہ قومی دفاع، معاشی استحکام کے بغیر ممکن نہیں۔ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر اجتماعی بھلائی کے لیے یکجا ہونے سے ہی ہم پائیدار ترقی، خوشحالی اور خود انحصاری کی منزل حاصل کر سکتے ہیں۔

آئیے، اس یومِ دفاع و شہداء پر ہم ایک بار پھر قائداعظم محمد علی جناح کے ایمان، اتحاد اور قربانی کے سنہری اصولوں کو اپنا نصب العین بنانے کا عہد کریں اور مل کر ایک محفوظ، متحد اور خوشحال پاکستان کی تعمیر میں کردار ادا کریں۔

پاکستان زندہ باد ۔ پاک افواج پائندہ باد۔


Source: APP
Via: PID Multan
ShareTweetSend
Next Post
تعلیماتِ نبویؐ پر عمل سے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

تعلیماتِ نبویؐ پر عمل سے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

Please login to join discussion

تازہ ترین

ادبی تقریبات

کونسل آف ریسرچ اینڈ لٹریچر لیہ کے زیرِ اہتمام "متاعِ فقیر” کی تقریبِ رونمائی

نومبر 17, 2025
کالم

یہ کام بھی محترمہ مریم نواز شریف ھی کریں گی ..تحریر: پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین

نومبر 17, 2025
علاقائی

پلس پروجیکٹ سے متعلق اہم اجلاس, ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن اور سائلین کو فوری ریلیف کی فراہمی کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اکتوبر 23, 2025
قومی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ گھروں کا ہدف پورا ہونے پر اظہارِ تشکر کیا

اکتوبر 23, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025