• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
اتوار ، 23 نومبر ، 2025
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



تعلیماتِ نبویؐ پر عمل سے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

Teachings of the Holy Prophet (PBUH) Key to Resolving National Issues: Senate Chairman Yousaf Raza Gillani

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
ستمبر 6, 2025
in خبریں, قومی
A A
0
تعلیماتِ نبویؐ پر عمل سے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

ملتان: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ملکی مسائل اور مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ آپ ﷺ کی ولادت باسعادت کا دن امتِ مسلمہ کے لئے خوشی اور برکت کا لمحہ ہے۔ وہ دولت گیٹ ملتان میں انجمن اسلامیہ کے زیر اہتمام 12 ربیع الاول کے سو سالہ جشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وہ پوری امتِ مسلمہ بالخصوص پاکستان کے عوام کو میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حضور ﷺ نے علم اور تبلیغ کے ذریعے انقلاب برپا کیا اور دینِ اسلام کو دنیا میں پھیلایا۔ اسلام امن کا دین ہے اور تعلیم کو ہتھیار بنا کر ہم دنیا میں غلبہ حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انجمن اسلامیہ نے جنوبی پنجاب میں بالخصوص تعلیم کے فروغ میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں، سکول اور کالجز کے قیام کے ذریعے نسلِ نو کو میرٹ پر تعلیمی مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے انجمن اسلامیہ کے صدر سید عمران الحسن گیلانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ خوشگوار اتفاق ہے کہ آج پوری قوم یوم دفاع بھی منا رہی ہے۔ ہم اپنی افواج کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے ملک کا دفاع کیا اور دنیا کو ثابت کیا کہ پاکستان ایک مضبوط اور ایٹمی صلاحیت رکھنے والی ریاست ہے۔

ملک میں جاری سیلابی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں قوم ایک کڑے امتحان سے گزر رہی ہے۔ سیلاب زدگان کی بحالی صرف حکومت کی نہیں بلکہ ہر فرد، مخیر حضرات اور فلاحی اداروں کی اجتماعی ذمہ داری ہے تاکہ متاثرین کو مشکلات سے نکالا جا سکے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی امتِ مسلمہ کو میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن قومی یکجہتی اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد کرنے اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ سیلابی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیاست کو بالائے طاق رکھ کر سب کو مل جل کر متاثرین کی مدد کرنی چاہیے۔

بعد ازاں انجمن اسلامیہ کے زیر اہتمام خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں معززینِ شہر، مختلف تنظیموں اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے صدر انجمن اسلامیہ سید عمران حسن گیلانی کی دستار بندی کی۔ اس کے علاوہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، سجادہ نشین دربار موسیٰ پاک شہید سید ابوالحسن گیلانی، اراکین قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی، سید علی قاسم گیلانی، سینیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی، سینیٹر رانا محمود الحسن، ڈاکٹر جاوید صدیقی، حاجی جاوید اختر انصاری اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔

تقریب کے بعد 12 ربیع الاول کا جلوس چیئرمین سینیٹ اور گورنر خیبر پختونخوا کی قیادت میں دولت گیٹ سے روانہ ہوا اور حسین آگاہی چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔


Source: Muhammad Kamran Thind
Via: APP
ShareTweetSend
Next Post
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کابینہ کا 38واں اجلاس، اہم عوامی فیصلے

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کابینہ کا 38واں اجلاس، اہم عوامی فیصلے

Please login to join discussion

تازہ ترین

ادبی تقریبات

کونسل آف ریسرچ اینڈ لٹریچر لیہ کے زیرِ اہتمام "متاعِ فقیر” کی تقریبِ رونمائی

نومبر 17, 2025
کالم

یہ کام بھی محترمہ مریم نواز شریف ھی کریں گی ..تحریر: پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین

نومبر 17, 2025
علاقائی

پلس پروجیکٹ سے متعلق اہم اجلاس, ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن اور سائلین کو فوری ریلیف کی فراہمی کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اکتوبر 23, 2025
قومی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ گھروں کا ہدف پورا ہونے پر اظہارِ تشکر کیا

اکتوبر 23, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025