مہرنور محمد تھند جنوبی پنجاب کی تاریخ ثقافت اور ادب کے ایسے شناور اور کھوجی ہیں جو اس دورنارسا میں تاریخ سے گہری وابستگی کے سبب دوردور چکر لگانے سے کبھی نہیں تھکتے،تحقیق و جستجواور حقائق کی تلاش انکا مقصدحیات ہے اولیائے لیہ،تاریخ لیہ اولیائے بھکر مسلم لیگ کے سوسال اور اب تاریخ بھکر لکھ کر اپنی زندگی کو امر کردیا ہے تایخ بھکر کا مسودہ پڑھا تو انکی عرق ریزی اور کاوش کو داد دئیے بغیر نہ رہ سکا ۔ موصوف نے تاریخ بھکر مرتب کرکے اہل بھکر کو مقروض کردیا ہے میرے نزدیک یہ نادر تصنیف و تالیف بھکر کے باسیوں اور لکھاریوں کے لئیے ایک عظیم سرمایہ ہے حقیقت یہ ہے کہ تاریخ بھکر مہر نور محمد تھند کی محنت لگن تفقد اور تعشقکا ایسا انمول خزانہ ہے جس کے لئیے میں خود اور اہل بھکر کی طرف سے بھی سپاہی گزار ہوں،اللہ تعالی موصوف کو دائمی خوشیاں عطا کرے۔آمین۔ پروفیسر فلک شیر لیل بھکر
