• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
پیر ، 6 اکتوبر ، 2025
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



خودکشی:اہم سماجی مسئلہ — تحریر:عبداللطیف قمر

Abdul Latif Qamar

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
ستمبر 16, 2025
in عبدالطیف قمر, کالم
A A
0
غلط فہمی اور پچھتاوا   —  عبداللطیف قمر

Abdul Latif Qamar

آئے روز سوشل میڈیا پر خودکشی کے واقعات کی خبریں گردش کرتی رہتی ہیں۔ یہ الم ناک رجحان دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے، جو اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ اسے محض خبر یا واقعہ سمجھنے کے بجائے ایک سنجیدہ سماجی مسئلہ تسلیم کیا جائے۔ اس پر غور و فکر اور اجتماعی طور پر ذمہ دارانہ رویہ اپنانا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔خودکشی ایک انتہائی اور آخری قدم ہے۔ زندگی کا خاتمہ نہ تو کسی صورت میں جائز ہے اور نہ ہی اس کا کوئی جواز ہے۔کیوں کہ موت ہر جان دار کے لیے نہایت تکلیف دہ اور ناقابلِ برداشت عمل ہے۔ کوئی بھی اپنی زندگی ختم کرنا نہیں چاہتا، لیکن جب جینا موت سے زیادہ کٹھن ہو جائے تو انسان ایسے کمزور لمحے میں موت کو پناہ سمجھنے لگتا ہے۔

مزید پڑھیں: خودکشی:اہم سماجی مسئلہ — تحریر:عبداللطیف قمر
موسمیاتی تغیرات :دریائے سندھ کے تھل پر اثرات — تحریر :محمد کامران تھند

کسی فرد کی خودکشی پر کیے جانے والے تبصروں میں عموماً اسے بزدلی، حالات سے فرار یا غلط فیصلہ کہا جاتا ہے۔ ساتھ ہی مرنے والے کے لیے افسوس اور ہمدردی کے جذبات بھی ظاہر کیے جاتے ہیں۔ مگر سوال یہ ہے کہ اگر واقعی اتنے ہمدرد اور احساس رکھنے والے لوگ موجود تھے تو خودکشی کرنے والے نے یہ راستہ کیوں اختیار کیا؟ کیا احساس صرف موت کے بعد جاگتا ہے؟ یا پھر خودکشی کرنے والا دراصل معاشرے میں احساس اور ہمدردی کی موت کا اعلان کرتا ہے؟ اگر ایسا ہے تو پھر دفن کس کو کیا جاتا ہے؟ اُس بے جان جسم کو یا معاشرتی ضمیر کو؟

دنیا کے تمام مذاہب احساس، ہمدردی اور اخلاقیات کی تعلیم دیتے ہیں، مگر اسلام سب سے زیادہ انسانی حقوق پر زور دیتا ہے۔ اس کی تاریخ ایثار، ہمدردی اور محبت سے روشن ہے۔ اسلام نے خودکشی کو حرام قرار دیا ہے اور ساتھ ہی انسان کو اپنے گردوپیش سے باخبر رہنے کی ہدایت دی ہے۔ یہاں تک کہ اگر کسی ہمسائے کے گھر فاقہ ہو تو بھی بازپرس کی جا سکتی ہے۔ ایسے میں اگر معاشرہ اپنے قریب کے لوگوں کی مشکلات اور پریشانیوں سے غافل ہے تو یہ اسلامی تعلیمات کی صریح خلاف ورزی ہے۔

اگر خودکشی کے اسباب کا جائزہ لیا جائے تو اکثر افراد غربت، تنگ دستی اور حالات کی سختیوں سے شکست کھا کر یہ قدم اٹھاتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا ایسے افراد کو موت کے دہانے سے واپس نہیں لا جا سکتا جو محض غربت اور محرومی کی وجہ سے زندگی سے دستبردار ہو جاتے ہیں؟

خودکشی کا ایک اور پہلو نفسیاتی دباؤ ہے۔ تنہائی، الجھنیں، فیصلہ نہ کر پانے کی کیفیت اور زندگی کی سمت کھو دینا انسان کو جذباتی اور ذہنی طور پر توڑ دیتا ہے۔ ایسے کمزور لمحوں میں اگر کوئی ان کی بات صبر سے سن لے، انھیں حوصلہ دے اور ساتھ کھڑا ہو جائے تو وہ زندگی کی طرف پلٹ سکتے ہیں۔ شاید وہی ایک لمحہ ان کے لیے زندگی اور موت کے بیچ فرق ڈال سکتا ہے۔

ShareTweetSend
Next Post
ڈیمز یا موٹرویز؟ پاکستان کی ترجیحات پر سوالیہ نشان  — ریاض احمد جھکڑ

سیلاب، قرضے ، مہنگائی، تباہ کن مثلث -- تحریر ریاض احمد جھکڑ

Please login to join discussion

تازہ ترین

قومی

ڈپٹی کمشنر لیہ سے ایم پی اے سمیعہ عطا شہانی کی ملاقات,ضلع لیہ کے عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

اکتوبر 4, 2025
خبریں

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈی ایچ اے لیہ ڈاکٹر شاہد ریاض نے ڈی ایچ اے لیہ کے ویئرہاؤس اور مین میڈیسن اسٹور کا معائنہ

اکتوبر 4, 2025
قومی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے انتظامی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار نے شرکت کرتے ہوئے ضلع لیہ سے متعلق اہم معاملات اور انتظامی اقدامات پر وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی

اکتوبر 4, 2025
علاقائی

ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار کے خصوصی احکامات پر ضلع کونسل لیہ کے زیر انتظام لیہ تا چوک اعظم روڈ پر گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے

اکتوبر 4, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025