ملتان: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج بروز اتوار ملتان پہنچ گئے۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان ایئرپورٹ پر بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور اویس قادر شاہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ایئرپورٹ پر ممبر قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی، ممبر قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی، سینیٹر رانا محمود الحسن، ممبر صوبائی اسمبلی رانا اقبال سراج، بیرسٹر مدثر شاہ سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں اور اکابرین نے بھی بلاول بھٹو زرداری کا پرتپاک استقبال کیا۔
اپنے دورہ ملتان کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے۔
Source:
webdesk