پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی میزبانی میں ملک کی پہلی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹرائی سیریز کا انعقاد 17 سے 29 نومبر تک ہوگا، جس میں پاکستان، افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔
یہ سیریز آئندہ سال بھارت اور سری لنکا میں شیڈول آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے تینوں ٹیموں کو قیمتی مواقع فراہم کرے گی۔

سیریز کا آغاز 17 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ سے ہوگا۔ یہ افغانستان کا پاکستان میں پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہوگا۔ اس سے قبل افغان ٹیم نے پاکستان میں پانچ ون ڈے میچز کھیلے تھے، جن میں آخری میچ رواں سال فروری میں آسٹریلیا کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران ہوا تھا۔
19 نومبر کو راولپنڈی میں سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ جبکہ باقی پانچ میچز، بشمول 29 نومبر کو کھیلا جانے والا فائنل، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔
News from PCB